کراچی، ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس ،نیب کے گواہ کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم

بدھ 24 جنوری 2018 17:26

کراچی، ڈاکٹرعاصم کرپشن ریفرنس ،نیب کے گواہ کو مکمل دستاویزات فراہم ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین اور دیگر ملزمان کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت نیب کے گواہ کو مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 6 فروری تک ملتوی کردی۔بدھ کو احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے خلاف 462 ارب روپیکرپشن سے متعلق دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ریفرنس میں نامزد ملزمان محمد صفدر، اطہر حسین ودیگر پیش ہوئے جبکہ ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔عدالت میں نیب کے گواہ حسین پیش ہوئے۔نیب کے گواہ کی جانب سے نامکمل دستاویزات فراہم کرنے پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے نیب کے گواہ کو آئندہ سماعت پر مکمل دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 6 فروری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ریفرنس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔ڈاکٹر عاصم حسین عدالت کی اجازت کے بعد علاج کی غرض سے بیرون میں ہیں۔