سی پیک سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال بڑھا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 16:59

سی پیک سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال بڑھا ہے۔وزیراعظم ..
 ڈیووس(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ سی پیک سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال بڑھا ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سوئٹرزلینڈ کے شہر ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔اجلاس میں ایک ون بیلٹ ون روڈ کے اثرات کے موضوع پرمباحثہ ہوا،جس سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک ایک خطہ ایک سڑک کا اہم جزو ہے اور یہ منصوبہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اورخوشحالی کا باعث ہوگا،علاقائی روابط کے اس منصوبے سے خطے کے عوام ایک دوسرے کے قریب آئیں گے جس سے ایک ملک دوسرے ملک سے منسلک ہوگا،سی پیک سے غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پراعتماد بحال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے ماحول دوست ٹیکنالوجی کواپنایا ہے،ماحول کے تحفظ کے لئے اقدامات سے پاکستان ذمہ دارملک کے طورپرسامنے آیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کے فروغ اور خوشحالی کا باعث ہوگا، ہماری صنعت اور برآمدات میں نمایاں اضافہ ہورہا ہے، سڑکوں، بندرگاہوں اور انفرا اسٹرکچر کو جدید بنا دیا گیا ہے۔ مباحثے میں چیئرمین چائنا نیشنل کارپوریشن ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کو خطے میں معاشی استحکام کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا کہ ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ انفرا اسٹرکچر ہی نہیں بلکہ مستقبل کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :