کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کااجلاس، سالانہ سرگرمیوں کا شیڈول جاری

بدھ 24 جنوری 2018 16:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی اجلاس میں سالانہ سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا گیا۔اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر غلام محمد خان، امجد علی خان ، عبدالناصر طارق حسین ، آغارضا،عظمت اللہ خان ، محمدیعقوب ، اشرف یحییٰ ، یعقوب قادری ، ظفراقبال ، ممتاز احمداور دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پرعبد الناصر کو قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن نامزد ہونے پر مبارکباد دی گئی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بتایا گیا کہ 2018 کی سرگرمیوںکا آغاز 28 جنوری سے بریگیڈیئر رشیدملک میموریل انٹراسکول میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ سے ہوگا جس کے بعد 5 فروری سے کشمیر کپ ، 23 مارچ سے یوم پاکستان ، 25 اپریل سے عیسیٰ لیب ٹرافی، 20 مئی سے رمضان کپ ،25 جون سے سمرکو چنگ کیمپ ،14 اگست سے یوم آذادی کپ، 6 ستمبرسے یوم دفاع کپ ،25 نومبرسے 13 واں نیشنل بینک کپ 25 دسمبر سے قائد اعظم کپ اور قائد اعظم ایوارڈ کی تقسیم ہوگی ۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ گرلز کے انٹراسکول ، انٹرکالجیٹ انٹریونیورسٹی اور انٹرکلبز ٹورنامنٹس کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر افتخار منصور سیکریٹری خالد بشیر اور دیگر عہدے دارن کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔

متعلقہ عنوان :