جامعہ کراچی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

بدھ 24 جنوری 2018 16:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) جامعہ کراچی میں سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی( آج) جمعرات کو آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق جامعہ کے صرف وہ طالب علم رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں جن کو 18 جنوری 2018کو ہونے والے بورڈ آف ایڈوانس اسٹڈیز اینڈ ریسرچ(بی اے ایس آر) کے اجلاس میں اسناد تفویض کی گئی ہیں۔باقاعدہ پر شدہ رجسٹریشن فارم اور ڈگری فارم فیس کے ساتھ 10:00 بجے صبح تادوپہر ایک بجے تک ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک آفس واقع ایڈمنسٹریشن بلاک میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :