راؤ انوار نے کیسے خود پر جعلی خودکش حملہ کروایا،معروف صحافی نے سب بتا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 16:37

راؤ انوار نے کیسے خود پر جعلی خودکش حملہ کروایا،معروف صحافی نے سب بتا ..
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)راؤ انوار نے کیسے خود پر جعلی خودکش حملہ کروایا،معروف صحافی نے سب بتا دیا۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و تجزیہ گار ڈاکٹر شاید مسعود نے اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ راؤ انوار نے خود پر ایک جعلی پولیس مقابلہ کروایا تھا۔اس نے ایک غریب شخص کو گرفتار کیا اور پھر اس کو اپنی کسٹڈی میں رکھا۔

(جاری ہے)

اسکے بعد اس کو خودکش جیکٹ پہنا کر اسے کہا کہ تم چلو جس کے بعد اسے گولیاں ماریں جس کے بعد وہ جیکٹ پھٹ گئی جس سے اس غریب کا جسم بھی جھلس گیا۔ اور پھر راؤ انوار نے کہا کہ مجھ پر خود کش حملہ ہوا ہے۔یاد رہے کہ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اس وقت غائب ہیں اور ان پر کراچی میں ہونے والے جعلی پولیس مقابلے میں نقیب اللہ کے قتل سے متعلق  الزامات ہیں ۔