زینب قتل کیس:عدلت نےملزم عمران کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 جنوری 2018 16:29

زینب قتل کیس:عدلت نےملزم عمران کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) : قصور میں زینب زیادتی وقتل کیس کے ملزم عمران علی نقشبندی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم عمران کا عدالت میں اعترافی بیان سمیت فرانزک رپورٹ کا بائیوڈیٹا بھی پیش کیا گیا،عدلت نے ملزم عمران کو14روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا، ملزم کودوبارہ 8 فروری کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم اور ننھی زینب کے درندہ صفت اور بھیڑیا نما قاتل عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔ ملزم عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت کے جسٹس شیخ سجاد کی عدالت نمبر1میں پیش کیا گیا ہے۔عدالت نے پوچھا کہ ملزم کا پولی گرافک کیا گیا ہے۔اس موقع پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے بچوں کو کھانے پینے کی چیزیں دے کر ورغلایا تھا۔

(جاری ہے)

ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے۔20جنوری کو ملزم کے ڈی این اے کی تصدیق ہوئی تھی۔ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے؟ پراسیکیوٹرافسر نےبتایا کہ ملزم نے10بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ملزم کی داڑھی سے متعلق عدالت کوبتایا گیا کہ ملزم نے زیادتی اور قتل کے بعد داڑھی منڈوالی تھی۔ جس پرعدلت نے عمران کا 14روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

تاہم عدالت سے ملزم کے ریمانڈ کیلئے 15دن کی استدعا کی گئی تھی۔ ملزم عمران کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔تمام افراد کواحاطہ عدالت سے باہرنکال دیا گیا۔ عدالت میں ملزم عمرن کے سیریل کلر ہونے سے متعلق بھی تمام شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روزپنجاب پولیس نے ملزم عمران کوپاکپتن سے گرفتار کیا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور زینب کے والدین سمیت پوری قوم نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کوقانون کے مطابق چوک چوراہے میں سرعام پھانسی دینے کاحکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :