زینب کے والد نے ملزم کے اہل خانہ کو بھی شریک جرم قرار دیا

ملزم نے زینب کو گھر میں رکھا، گھر والے واقعے سے لا علم نہیں ہو سکتے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 16:17

زینب کے والد نے ملزم کے اہل خانہ کو بھی شریک جرم قرار دیا
قصور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)ملزم نے زینب کو گھر میں رکھا،ملزم کے گھر والے واقعے سے لا علم نہیں ہو سکتے۔وہ بھی شریک جرم ہیں۔زینب کے والد نے نیا مطالبہ کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے بعد زینب کے والد محمد امین کاکہنا ہے کہ ملزم عمران اکیلا جرم کرنے والا نہیں ہے۔ملزم کے مطابق اس نے تین دن تک زینب کو گھر میں رکھا۔

(جاری ہے)

زینب کے والد ین نے اتنے دن زینب کو گھر میں رکھا کیا ایسا ممکن ہے کہ عمران کے گھر والوں کو اس کا علم نہ ہو۔اس لیے وہ بھی شریک جرم ہیں۔زینب کے والد کا کہنا ہے کہ ملزم عمران کے تمام ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے ۔اور ان کو بھی کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔یاد رہے کہ ملزم عمران کو پکڑوانے میں اس کی والدہ نے پولیس کی مدد کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ معصوم بچیوں کو قتل کرنے والا میرا بیٹا نہیں ہو سکتا۔