زینب قتل کیس:ملزم عمران علی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 جنوری 2018 16:06

زینب قتل کیس:ملزم عمران علی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) :قصور میں زینب زیادتی وقتل کیس کے ملزم عمران علی کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردیا گیا،ملزم عمران کا عدالت میں اعترافی بیان سمیت فرانزک رپورٹ کا بائیوڈیٹا بھی پیش کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معصوم اور ننھی زینب کے درندہ صفت اور بھیڑیا نما قاتل عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کر دیاگیا ہے۔

ملزم عمران کوانسداد دہشتگردی عدالت کے جسٹس شیخ سجاد کی عدالت نمبر1میں پیش کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم عمران کی پیشی کے موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔تمام افراد کواحاطہ عدالت سے باہرنکال دیا گیا۔ عدالت میں ملزم عمرن کے سیریل کلر ہونے سے متعلق بھی تمام شواہد پیش کیے گئے ہیں۔ ملزم نے10بچیوں سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روزپنجاب پولیس نے ملزم عمران کوپاکپتن سے گرفتار کیا۔جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور زینب کے والدین سمیت پوری قوم نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزم کوقانون کے مطابق چوک چوراہے میں سرعام پھانسی دینے کاحکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :