Live Updates

خواجہ آصف نا اہلی کیس،تحریک انصاف نے ابو ظہبی میں کھلوائے گئے اکاؤنٹ کا ابو ظہبی کا ڈومیسائل عدالت میں جمع کروا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 15:52

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) خواجہ آصف نا اہلی کیس،تحریک انصاف نے ابو ظہبی میں کھلوائے گئے اکاؤنٹ کا ابو ظہبی کا ڈومیسائل عدالت میں جمع کروا دیا۔تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد میں خواجہ آصف نا اہلی کیس سے متعلق سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کے وکیل نے ریکارڈ عدالت میں جمع کروا دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عثمان ڈار کے وکیل سکندر بشیر نے خواجہ آصف کا ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ابو ظہبی کا  ڈومیسائل عدالت میں جمع کروا دیا۔

خواجہ آصف نے ابو ظہبی کا اکاونٹ ٹیکس گوشواروں سے متعلق کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا تھا۔خواجہ آصف نے گوشواروں میں  کم شئیرز ظاہر کیے تھے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف نا اہلی کیس سے متعلق اہم شوہد سامنے لانے کا دعوی کیا تھا جس کے بعد ان کے وکیل نے خواجہ آصف کے ابوظہبی میں اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ڈومیسائل عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات