پاکستان کی تاریخ بابارحمت نہیں بابا زحمت سے بھری پڑی ہے،طلال چوہدری

آمروں کوقانونی حیثیت بھی بابازحمت نے دی،لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئےبڑے بڑے سوموٹوہونے چاہییں۔میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 24 جنوری 2018 15:45

پاکستان کی تاریخ بابارحمت نہیں بابا زحمت سے بھری پڑی ہے،طلال چوہدری
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 جنوری 2018ء) : وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ بابا رحمت نہیں بابا زحمت سے بھری پڑی ہے،آمروں کوقانونی حیثیت بھی بابازحمت نے دی،لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کیلئےبڑے بڑے سوموٹوہونے چاہییں۔ انہوں نے آج فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں آمروں کو فیصلوں میں ہمیشہ جائز قراردیا گیا۔

(جاری ہے)

آمروں کوقانونی حیثیت بابارحمت نہیں دے سکتا وہ بابازحمت نے دی ہے۔ ملک توڑنے والوں کا کوئی احتساب نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں ہمیں بابا رحمت نہیں ملاجب بھی ملا بابا زحمت ہی ملا۔ ہم بابارحمت کیلئے آنکھیں بھی بچھائیں گے اورعزت بھی کرینگے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ غلط کرنیوالوں کوبھی چوک اور چوراہوں پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے چھوٹے سو موٹو سے کام نہیں بنےگا۔ اب بڑے بڑے سوموٹوہونے چاہییں تاکہ لوگوں کو انصاف ملے۔

متعلقہ عنوان :