کراچی پولیس کی ٹیم راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد جائے گی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 15:39

کراچی پولیس کی ٹیم راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد جائے گی
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء)کراچی پولیس کی ٹیم راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد جائے گی تفصیلات کے مطابق راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے پولیس کو چھاپوں کی اجازت مل گئی۔آ ئی جی سندھ نے راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کا حکم دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر راؤ انوار اسلام آباد سے فرار کی کوشش کے بعد کراچی نہیں آئے۔راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے کراچی پولیس اسلام آباد جائے گی۔اور راؤ انوار کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد پولیس سے بھی مدد لی جائے گی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کی اسلام آباد میں لوکیشن لے رہے ہیں۔اور اسلام آباد کے ساتھ کراچی میں بھی راؤ انوار کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جائیں گے۔