شیخ رشید کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 15:34

شیخ رشید کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کو اپنڈکس کی درد کی وجہ سے نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کچھ دیر قبل ان کا اپنڈکس کا کامیاب آپریشن کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا اپنڈکس کا آپریشن کامیاب رہا البتہ شیخ رشید کو چند روز آرام کا مشورہ دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :