عدالت نے ڈھائی سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا

بدھ 24 جنوری 2018 16:33

عدالت نے ڈھائی سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 3 روزہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے ڈھائی سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی فاضل عدالت کے روبرو پولیس نے ڈھائی سالہ بچے فیضان کو اغواء کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم بلال کو پیش کیا ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے گذشتہ روز سرجانی کے علاقے میں ڈھائی سالہ بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی ۔

بچے کے شور کرنے پر اہل محلہ نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا ۔ تفتیشی افسر نے ملزم سے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی ، جس پر عدالت نے ملزم بلال کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا ۔ واضح رہے کہ ملزم کے خلاف سرجانی ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج ہے ۔

متعلقہ عنوان :