احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی

بدھ 24 جنوری 2018 16:31

احتساب عدالت نے این آئی سی ایل کرپشن کیس کی سماعت 2فروری تک ملتوی کردی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) احتساب عدالت میں این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن کی سماعت فاضل جج کی عدم حاضری پر دو فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ احتساب عدالت میں این آئی سی ایل میں کروڑوں روپے کرپشن کی سماعت ہونا تھی ۔ عدالت میں سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز خان نیازی سمیت 13 ملزمان پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

تاہم فاضل جج کی عدم حاضری پر تفتیشی افسر کا بیان مکمل نہ ہو سکا ۔

عدالت نے ریفرنس کی آئندہ سماعت کے لیے دو فروری کی تاریخ مقرر کر دی ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر کورنگی کے علاقے میں این آئی سی ایل میں کی 10 ایکڑ زمین سستے داموں فروخت کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔ سابق چیئرمین این آئی سی ایل ایاز نیازی کا نام پیراڈائز لیکس میں بھی آ چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :