کراچی،پی اے ایف میوزیم ، ایوی ایشین پینٹنگز کی تقریب اختتام پذیر ہو گئی

چار روزہ نمائش میں 300 سے زائد فن بارے جہازوں کے نمونے رکھے گئے تھے

بدھ 24 جنوری 2018 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2018ء) پی اے ایف میوزیم ، فیصل کراچی میں جاری ایوی ایشین پینٹنگز کی اختتامی تقریب منعقد ہو ئی ۔ ائیر کموڈور چوہدری فضل محمود بیس کمانڈر ، پی اے ایف بیس فیصل تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر مہمان ِ خصوصی نے خطاب کرتے ہو ئے گروپ کیپٹن حسینی (ریٹائیر ڈ)کی کاوشوں کو سراہاجو آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہو ئے گروپ کیپٹن حسینی (ریٹائیر ڈ)نے اس کامیاب تقریب کے انعقاد پر پاک فضائیہ کا شکریہ ادا کیا ، جس کو اعوام کی کثیر تعداد نے سراہا۔ اس چار روزہ نمائش میں 300 سے زائد فن بارے اور جہازوں کے نمونے رکھے گئے تھے۔ نمائش 20 سے 23 جنوری تک جاری رہی ،جس میں فن ِ مصوری سے شغف رکھنے والے افراد کے علاوہ تمام عمر کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی اور نمائش کو سراہا۔ #

متعلقہ عنوان :