اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جائزہ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ٹیم کے ارکان کی تعداد اور ملاقاتوں کے بارے میں نہیں بتا سکتے ،ْترجمان دفتر خارجہ

بدھ 24 جنوری 2018 16:13

اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جائزہ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی جائزہ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ٹیم کے ارکان کی تعداد اور ملاقاتوں کے بارے میں نہیں بتا سکتے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی ٹیم کوجماعة الدعوة پر عائد پابندیوں پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ دی جائیگی جس میں وزارت خارجہ، داخلہ اور نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی کے حکام ٹیم کو بریفنگ دیں گے۔

متعلقہ عنوان :