زینب کے والدین نے ملزم کے اہلخانہ کو بھی شریکِ جرم قرار دیدیا

دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ،ْ ملزم کو سر عام سزائے موت دینے اور سنگسار کر نے کا مطالبہ

بدھ 24 جنوری 2018 16:13

زینب کے والدین نے ملزم کے اہلخانہ کو بھی شریکِ جرم قرار دیدیا
قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء)قصور میں قتل ہونے والی ننھی زینب کے والدین نے ملزم کو سرعام سزائے موت اور سنگ سار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ دیگر سہولت کاروں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا۔پولیس نے گزشتہ روز زینب کے قاتل عمران علی کی گرفتاری ظاہر کی جس کا باضابطہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کیا۔

(جاری ہے)

ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے زینب کے والدین نے ملزم کو سرعام سزائے موت دینے اور سنگ سار کرنے کا مطالبہ کیا۔زینب کے والد محمد امین نے کہا کہ ملزم نے زینب کو 5 دن اپنے گھر میں رکھنے کا اعتراف کیا، کیسے ممکن ہے کہ عمران کے اہلخانہ کو زینب کے بارے میں علم نہ ہو۔محمد امین نے کہاکہ گرفتار عمران زینب کے قتل میں اکیلا ملوث نہیں ،ْاس کے گھر والے بھی جرم میں برابر کے شریک ہیں اور جن لوگوں نے بچی کو گھر میں چھپانے میں مدد کی وہ بھی ملزم ہیں۔