زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا مثبت پیش رفت ہے

قانون میں سرعام پھانسی کی گنجائش نہیں ،ْعدالت ملزم کو سخت سزا دے ،ْ ایم کیو ایم کے سینیٹر بیرسٹر محمد علی سیف

بدھ 24 جنوری 2018 16:13

زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا مثبت پیش رفت ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کرکے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے اس ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ کرگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت ملزم کو سخت سزا دے ۔ قانون میں سرعام پھانسی کی گنجائش نہیں لیکن حکومت اور عوام کی طرف سے سرعام پھانسی کے مطالبے پر ترمیم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :