انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیان قلمبند

بدھ 24 جنوری 2018 16:13

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت میں ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید ..
اسلاام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس میں استغاثہ کے مزید دو گواہوں کے بیان قلمبند کر کے سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔بدھ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ممبئی حملہ کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید دو گواہوں نے بیان قلمبند کرادئیے۔

(جاری ہے)

گواہوں میں انسپکٹر بلال نعیم اور عمران اختر نے بیان قلمبند کرادیئے ہیں۔

گواہوں کے بیان پر ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے جرح بھی مکمل کرلی ہے۔ملزمان کے وکیل راجہ رضوان عباسی نے استدعا کی کہ تفتیشی افسر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا جائے جس پر پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر کو ہمیشہ آخر میں بلایا جاتا ہے، ہم کیوں اس طریقہ کار کو ختم کریں۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :