عمر ان فاروق قتل کیس ،ْ

انسداد دہشتگردی کی عدالت کی بانی ایم کیو ایم کی طلبی کیلئے برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کرنے کی ہدایت سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسکیوٹر خواجہ امیتاز کے پیش نہ ہونے پر ملزما ن پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی

بدھ 24 جنوری 2018 16:13

عمر ان فاروق قتل کیس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کے دور ان حکم دیا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کی طلبی کے لئے برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کیا جائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سماعت کی تو بانی ایم کیو ایم لندن بذر یعہ اشتہار طلبی پر پیش نہ ہوا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار شائع کیوں نہیں کیا گیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ برطانوی اور امریکی اخبارات میں اشتہار جلد از جلد شائع کیا جائے اور اس پر بانی ایم کیو ایم کے لندن والے گھر کا پتہ دیا جائے ۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسکیوٹر خواجہ امیتاز کے پیش نہ ہونے پر ملزما ن پر فرد جرم عائد نہ کی جا سکی ۔عدالت نے ایف آئی اے کو مقدمے کا مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 14فروری تک ملتوی کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :