معروف ٹیکسی سروس اُوبر نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 24 جنوری 2018 15:18

معروف ٹیکسی سروس اُوبر نے اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جنوری 2018ء): معروف ٹیکسی سروس کریم کے بعد اب اُوبر نے بھی اپنے کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ اُوبر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اُوبر لوگوں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ سروس استعمال کرنے والے کسٹمرز ایک آرام دہ، محفوظ اور پُر اعتماد سفر کی خواہش رکھتے ہیں جب کہ اُوبر ڈرائیورز یہی چاہتے ہیں کہ وہ اس سروس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پیسے کما سکیں۔

تاہم اُوبر نے ہمیشہ ہی اپنے کسٹمرز اور ڈرائیورز کی توقعات پر پورا اُترنے کی کوشش کی ہے۔ تاہم اُوبر کی سروس کو مزید بہتر اور پُر اعتماد بنانے  اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر کمپنی نے پاکستان میں اپنے ٹیکسی کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے کسٹمرز اور ڈرائیور پارٹنرز کو مد نظر رکھتے ہوئے ہی اپنے کرایوں میں اضافہ کیا۔

(جاری ہے)

لاہور کے لیے کرایوں میں اضافے کے بعد نئے کرائے کچھ یوں ہیں:
 

کمپنی کی جانب سے کرایوں میں اضافے کے بعد کراچی کسٹمرز کے لیے نئے کرائے درج ذیل ہیں:

اُوبر کمپنی کا کہنا ہے کہ ہم اپنے کسٹمزؤرز کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔