چین پاکستان اقتصادی راہداری میں یورپین کمپنیاں حصہ لینے پر غور کر رہی ہیں

جن کی وجہ سے پاکستان میں مزید براہ راست سرمایہ کاری ہو سکتی ہے‘ پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے جبکہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے یورپین یونین کے سفیر مسٹرجین فرانکوس کوٹن کا فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب

بدھ 24 جنوری 2018 16:08

چین پاکستان اقتصادی راہداری میں یورپین کمپنیاں حصہ لینے پر غور کر رہی ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) یورپین یونین کے سفیر مسٹرجین فرانکوس کوٹن نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری میں یورپین کمپنیاں حصہ لینے پر غور کر رہی ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں مزید براہ راست سرمایہ کاری ہو سکتی ہے پاکستان میں سیکورٹی کی صورتحال پہلے سے بہت بہتر ہو گئی ہے جبکہ اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے جس سے مزید غیر ملکی سرمایہ کاری بھی آسکتی ہے پاکستان کیلئے جی ایس پی پلس کی سہولت کو جاری رکھنے کا فیصلہ آئندہ ہفتے یورپین یونین کی مشترکہ پارلیمنٹ کرے گی جنوری 2014 میں پاکستان سمیت 10 کم ترقی یافتہ ملکوں کو یورپین یونین تک ڈیوٹی فری رسائی کی سہولت دی گئی تھی پاکستان کی 20 فیصد برآمدی تجارت یورپین یونین کو ہو رہی ہے جس کی مالیت 3.4 ارب ڈالر ہے جبکہ ان میں زیادہ تر ٹیکسٹائل ، میڈیکل آلات اور چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں وہ گز شتہ روز فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اس سہولت کی وجہ سے اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والے ملکوں کی برآمدات 63 ارب یورو تک پہنچ گئیں انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے نہ صرف ان ملکوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا بلکہ دویمن ایمپاورمنٹ ، بچوں سے جبری مشقت ، منشیات کی سمگلنگ اور ماحولیاتی تبدیلیوں سمیت کئی مثبت تبدیلیاں رونماء ہوئیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح یورپین یونین پاکستان کو 3.8 ارب ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے جی ایس پی پلس کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کو یہ سہولت دینے کا مقصد غربت کا خاتمہ، گڈ گورننس اور پائیدار ترقی کو یقینی بنانا تھا اس سہولت کو جاری رکھنا 27 بین الاقوامی معاہدوں ، کنونشنز اور پروٹوکو لزپر عمل درآمد سے مشروط ہے انہوں نے بتایا کہ ہر دو سال بعد جی ایس پی پلس کا جائزہ لے کر اس سہولت کو آئندہ دو سال کی مدت کیلئے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے اس ماہ کے دوران یورپین یونین کی پارلیمنٹ اس سلسلہ میں کمیشن کی رپورٹ کا جائزہ لے کر اس سہولت کو جاری رکھنے بارے حتمی فیصلہ کرے گی تاہم فی الحال اس سلسلہ میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا پاکستان اور یورپین یونین کے درمیان نئے پانچسالہ سٹریٹیجک انگیجمنٹ پلان کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ 2017 - 2012 تک کے پلان کی تکمیل کے بعد نئے 5 سالہ پلان کی منظوری آئندہ ماہ میں متوقع ہے اس کے ذریعے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائیگا یورپین یونین کے سفیر نے کہا کہ وہ دو طرفہ تجارت بڑھانے کیلئے بی ٹو بی میٹنگ کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ فاروق یوسف نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ نصف صدی سے پاکستان کے یورپی یونین کے ساتھ تجارتی اور سفارتی تعلقات ہیں جبکہ یورپی یونین کی پاکستان کو سالانہ 700 ملین یورو کی امداد قابل تعریف ہے�

(جاری ہے)