میری ٹائم شعبے کے فروغ کیلئے بہترین صلاحیت موجود ہے‘

ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے متعدد اقدامات کئے ‘ منصب سنبھالتے ہی میری ٹائم سکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں کیں‘ ساحل علاقوں کے ماہی گیروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کا کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب

بدھ 24 جنوری 2018 15:55

میری ٹائم شعبے کے فروغ کیلئے بہترین صلاحیت موجود ہے‘
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا ہے کہ میری ٹائم شعبے کے فروغ کیلئے بہترین صلاحیت موجود ہے‘ ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کیلئے بھی متعدد اقدامات کئے گئے ہیں‘ منصب سنبھالتے ہی میری ٹائم سکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں کیں‘ ساحل علاقوں کے ماہی گیروں کی بہتری کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصب سنبھالتے ہی میری ٹائم سکیورٹی میں نمایاں تبدیلیاں لائیں۔ قدرت نے پاکستان کو سمندری وسائل سے بھی نوازا ہے۔ ساحلی علاقوں کے ماہی گیروں کی بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ میری ٹائم کے ذریعے سمندری وسائل سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم شعبے کے فروغ کے لئے بہترین صلاحیت موجود ہے ملکی سمندری سرحدوں کی حفاظت کے لئے بھی متعدد اقدامات کئے گئے ہیں۔ بحریہ یونیورسٹی میں میری ٹائم سے متعلق مضامین شامل کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :