مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی

تحریری معافی نامہ جمع کروادیا، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے‘ نہال ہاشمی معافی نامہ وصول ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی کارروائی مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا

بدھ 24 جنوری 2018 15:55

مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) سپریم کورٹ سے مسلم لیگ (ن)کے رہنما نہال ہاشمی نے غیر مشروط معافی مانگ لی، نہال ہاشمی نے کہا کہ تحریری معافی نامہ جمع کروادیا، خود کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، معافی نامہ وصول ہونے کے بعد عدالت نے مقدمے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو توہین عدالت کیس میں نہال ہاشمی نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی، تحریری معافی نامے میں نہال ہاشمی نے لکھا ہے کہ وہ مزید اس مقدمے کو جاری نہیں رکھنا چاہتے اور عدالت سے غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے اپنے آپ کو عدالت کے رحم و کرم پر چھوڑتے ہیں، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے نہال ہاشمی کی درخواست اپنے پاس رکھ لی ہے اور مقدمے کی سماعت مکمل کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :