صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دیدی

بدھ 24 جنوری 2018 15:52

صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جسٹس(ر)سید اصغر حیدر 3سال کیلئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے بھیجی گئی سفارشات پر عمل کرتے ہوئے صدر ممنون حسین نے اصغر حیدر کی تقرری کی منظوری دے دی۔ جسٹس(ر) سید اصغر حیدر کو نیب کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں وزارت قانون کو سید اصغر حیدر کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جسٹس(ر)سید اصغر حیدر 3سال کیلئے نیب کے پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔