قومی اسمبلی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل پر حکومتی تحریک مسترد کردی

بدھ 24 جنوری 2018 15:34

قومی اسمبلی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل پر حکومتی تحریک مسترد ..
اسلام آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) قومی اسمبلی نے پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل پر حکومتی تحریک مسترد کردی۔ بدھ کو قومی اسمبلی میں وزیر تجارت پرویز ملک نے تحریک پیش کی کہ پاکستان ٹوبیکو بورڈ (ترمیمی) بل 2017ء زیر غور لایا جائے۔

(جاری ہے)

تحریک پر ایوان میں رائے شماری کا فیصلہ کیا گیا۔ تحریک کے حق میں 32 اور تحریک کے خلاف 37 ارکان نے رائے کا اظہار کیا۔ اس طرح یہ تحریک مسترد کردی گئی۔