رحیم یارخان ،ْڈبلیو ایچ او نے پولیو مہم ناکام قرار دید ی

مہم کے دوران 10سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے نہ پلانا مہم کی ناکامی ہے ،ْ ڈبلیو ایچ او کے اصول

بدھ 24 جنوری 2018 15:26

رحیم یارخان ،ْڈبلیو ایچ او نے پولیو مہم ناکام قرار دید ی
رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) ضلع رحیم یارخان کی 4یونین کونسلوں میں ڈبلیو ایچ او نے انسداد پولیو مہم ناکام قرار دیدی۔ ڈبلیو ایچ او کے اصول کے مطابق مہم کے دوران 10سے زائد بچوں کوپولیو کے قطرے نہ پلانا مہم کی ناکامی ہے۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے محکمہ صحت کورپورٹ موصول ہوگئی ہے جس کے مطابق ضلع رحیم یارخان کی 4یونین کونسلوں میں جائزہ کے دوران دس سے زائد ایسے بچے ملے جنہیں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے نہیں پلائے گئے اس لئے گہنہ لاڑ، ترنڈہ گورگیج، سنجرپور، صادق آباد سٹی اے یونین کونسلوں میں پولیو مہم ناکام قراردی گئی ہے۔

سی ای او، محکمہ صحت ڈاکٹر آغا تو حید خان کا کہنا ہے کہ معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے ،ْ ضلع رحیم یارخان میں 15سے 18جنوری کے درمیان انسداد پولیم مہم چلائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :