شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے ،ْ ضیاء اللہ آفریدی

بدھ 24 جنوری 2018 15:22

شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے ،ْ ضیاء اللہ آفریدی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن ضیاء اللہ آفریدی نے کہا کہ شاہ فرمان پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کی جائے کیوں کہ اس طرح کے واقعات باعث تشویش ہیں۔ضیاء اللہ آفریدی نے اسمبلی میں تحریک التواء جمع کرائی ہے جس میں صوبائی وزیر شاہ فرمان پر تحریک انصاف کی خاتون رکن کے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ضیاء اللہ آفریدی نے صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرواتے ہوئے موقف اپنایا کہ اسلام آباد کے مقامی ہوٹل کی لابی میں صوبائی وزیر شاہ فرمان اور تحریک انصاف کی خاتون رکن کے درمیان غیر اخلاقی اور شرمناک الزامات کا تبادلہ ہوا،ْ جسے وہاں موجود لوگوں نے دیکھا اس طرح کے واقعات صوبے کیعوام کے لئے باعث شرم ہیں۔اس واقعہ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے اور مذکورہ ہوٹل سے واقعہ کی ریکارڈنگ حاصل کی جائے۔

متعلقہ عنوان :