ہمیں اپنے دفاع کا پوار حق ہے ،ْ امریکہ کا دبائو نہ پہلے قبول کیا اور نہ اب قبول کرینگے ،ْوزیر خارجہ

عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر کے عوام کے سامنے جائیں گے ،ْ خواجہ آصف

بدھ 24 جنوری 2018 15:22

ہمیں اپنے دفاع کا پوار حق ہے ،ْ امریکہ کا دبائو نہ پہلے قبول کیا اور ..
زیورخ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) وزیر خارجہ خواجہ آصف نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ امریکا کا دباؤ نہ پہلے قبول کیا اور نہ اب قبول کریں گے۔عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو جس فورم پر موقع ملتا ہے وہ پاکستان دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور ہم ہر فورم پر بھارت کو جواب ضرور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ کے پاکستان پر دباؤ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنے دفاع کا پوار حق ہے ،ْامریکہ کا دباؤ نہ 1998 میں ایٹمی دھماکے کرتے وقت قبول کیا اور نہ اب کریں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ایٹمی پالیسی امریکا سے پوچھ کر نہیں بنانی اور نہ ہی ہمیں اٴْن سے پوچھ کر ترمیم کرنی ہے۔پاکستان کی سیاسی صورت حال کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ جن جماعتوں کو 2018 کے انتخابات میں شکست نظر آ رہی ہے وہ گومگو کی صورتحال پیدا کر رہی ہیں تاہم ملک میں سینیٹ اور عام انتخابات وقت پر ہوں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ نواز شریف نے 4 سال قوم کی جو خدمت کی ہے اس کے ثمرات سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کر کے عوام کے سامنے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :