ملزم عمران سائنسی بنیادوں پر نہیں بلکہ اپنی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا

پنجاب کا اربوں روپے لگا کر بنایا گیا کرائم میپنگ سسٹم فیل،نیب آئی آٹی بورڈ کا بھی احتساب کرے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 14:46

ملزم عمران سائنسی بنیادوں پر نہیں بلکہ اپنی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) ملزم عمران سائنسی بنیادوں پر نہیں بلکہ اپنی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا پنجاب کا اربوں روپے لگا کر بنایا گیا کرائم میپنگ سسٹم کرپٹ ثابت ہوا،نیب آئی ٹی بورڈ کا بھی احتساب کرے ۔ تفصیلات کے مطابق معروف صحافی و کالم نگار جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم کو پکڑنے میں پولیس یا حکومت کا کوئی کمال نہیں بلکہ وہ اپنی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا۔

ملزم عمران کو اس کی جیکٹ سے پکڑا گیا۔عمران نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں جو جیکٹ پہن رکھی تھی۔اس میں کاندھوں پر دو بٹن لگے تھے۔ملزم کے گھر چھاپے پر وہی جیکٹ پولیس کو ملی جس کے بعد ملزم کا ڈی این اے کیا گیا جو میچ ہو گیا۔اور پھر اسے گرفتار کیا گیا۔جاوید چوہدری کا کہنا تھا کہ زینب کے معاملے میں پنجاب حکومت کی سائینسی بنیادیں فیل ہو گئیں۔

(جاری ہے)

پنجاب نے آٹی بورڈ بنایا تھا جس نے اربوں روپے لگا کرپولیس کی کمپیوٹرائزیشن کی۔پولیس کو دس مہنگے سافٹ وئیر بنا کر دئے گئے لیکن عمران نے ایک کلومیٹر میں آٹھ بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا لیکن سسٹم نے کوئی الٹ جاری نہ کیا۔انہوں نے کہا کہ زینب کو سائنسی بنیادوں پر نہیں بلکہ اپنی غلطی کی وجہ سے پکڑا گیا تھا۔انہوں نے کہا کہ زینب قتل کیس سے پنجاب کا کرائم میپنگ سسٹم جعلی ،فضول اور کرپٹ ثابت ہوا ہے۔ اس لئے نیب کو آٹی بوڑڈ کا بھی احتساب کرنا چاہئیے۔ویڈیو دیکھیں: