سعودی عرب کے بعد ایک اور اسلامی ملک نے غیر ملکیوں کے خلاف مہم کا آغاز کردیا،غیر ملکیوں کو خبردار کردیا گیا

بدھ 24 جنوری 2018 14:45

سعودی عرب کے بعد ایک اور اسلامی ملک نے غیر ملکیوں کے خلاف مہم کا آغاز ..
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جنوری2018ء) بین الاقوامی ذرائع کے مطابق کویت کے نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شیخ خالد الجراح نے اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین کو 22 فروری تک جرمانوں اور سزاﺅں سے استثنیٰ دیدیا ہے ۔شیخ خالد الجراح اعلان کیا ہے 22 فروری سے قبل غیر قانونی تارکین وطن اگر ریاست چھوڑ کر چلے جائیں گے تو انھیں کسی قسم کی سزا نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کوئی جرمانہ کیا جائے گا۔

29جنوری سے 22فروری تک غیر قانونی تارکین کسی جرمانے کے بغیرکویت سے وطن واپس جاسکیں گے۔ فنگر پرنٹس ریکارڈ میں آ جانے کے منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہونگے اور بعد میں باقاعدہ ویزے پر کویت واپس آسکیں گے۔ 8 برس قبل امیر کویت نے غیرقانونی تارکین کو اسی طرح کی مہلت دی تھی۔

(جاری ہے)

فروری 2011ءمیں بھی سزاﺅں اور جرمانوں سے استثنیٰ دیا گیا تھا تاکہ ریاست کو غیر قانونی لوگوں سے پاک کیا جا سکے اور مملکت میں جرائم کی شرح کو کم کرنے میں مدد مل سکے ۔

پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ کویت میں ا قامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد ایک لاکھ کے لگ بھگ ہیں۔ جن میں سے ویزوں پر آ کر اقامے کی کارروائی مکمل نہ کروانے والے غیر قانونی تارکین وطن تقریباً 15 ہزار ہیں جبکہ 35 ہزار نے اقامے جاری کرالئے تھے لیکن میعاد ختم ہونے کے بعد اصلاح نہیں کرا سکے ۔

متعلقہ عنوان :