ملزم عمران اپنے علاقے میں کالا علم کرنے والے عامل کے طور پا جانا جاتا تھا،فرار سے ایک دن قبل جوئے میں13ہزار روپے جیتا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 جنوری 2018 14:20

ملزم عمران اپنے علاقے میں کالا علم کرنے والے عامل کے طور پا جانا جاتا ..
(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 24جنوری2018ء) ملزم عمران اپنے علاقے میں کالا علم کرنے والے عامل کے طور پا جانا جاتا تھا،فرار سے ایک دن قبل جوئے میں13ہزار روپے جیتا۔تفصیلات کے مطابق معروف اینکر اقرار الحسن نے کہا ہے کہ مجھے چند با وثوق زرائع سے علم ہوا کہ ملزم عمران اپنے علاقے میں جعلی پیر کے طور پر کام کرتا تھا اور لوگوں کو تعویذ بھی دیتا تھا۔

(جاری ہے)

اور اپنے علاقے میں کالا علم کرنے والے عامل کے طور پر جانا جاتا تھا۔اس کے علاوہ اقرار الحسن نے یہ بھی بتایا کہ ملزم عمران جوئے کا بھی عادی تھا اور اس نے فرار ہونے سے ایک دن قبل اپنے دوستوں کے ساتھ جوا کھیلا تھا ۔جس میں وہ 13ہزار روپے جیتا تھا۔اور پولیس کے پاس اس کا کرمنل ریکارڈ موجود ہے۔اب جب کہ یہ درندہ صفت ملزم قانون کی گرفت میں آ چکا ہے تو اسے عبرت ناک سزا ملنی چاہئیے۔ویڈیو دیکھیں: