نیب لاہور نے پنجاب کوآپریٹو بینک کرپشن کیس میں فنڈ پلیسمنٹ کمیٹی کے دو سینئر عہدیداران کو گرفتار کرلیا

ملزمان پرویز طارق اور بوٹا ساجد نے 2009ء میں غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے دیگر بینکوں میں منتقل کیے‘ ترجمان

بدھ 24 جنوری 2018 15:06

نیب لاہور نے پنجاب کوآپریٹو بینک کرپشن کیس میں فنڈ پلیسمنٹ کمیٹی کے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے پنجاب کوآپریٹو بینک کرپشن کیس میں فنڈ پلیسمنٹ کمیٹی کے دو سینئر عہدیداران کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزمان پرویز طارق اور بوٹا ساجد نے 2009ء میں غیرقانونی طور پر کروڑوں روپے دیگر بینکوں میں منتقل کیے، ملزم پرویز طارق پی سی بی ایل میں بطور چیف فائنینشل آفیسر تعینات رہاجبکہ ملزم محمد بوٹا ممبر فنڈ پلیسمنٹ کمیٹی تعینات رہا جسے واپڈا ٹائون لاہور سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کی آپس کی ملی بھگت سے غیر قانونی طور پر 215 ملین روپے کے اے ایس بی اور ٹریسٹ انویسمنٹ بینک میں انویسٹ کیے گئے، ملزمان کی جانب سے فنڈز فراہمی کیلئے مجوزہ قوانین کو بالائے طاق رکھا گیا، ملزم پرویز نے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے 50ملین اور 25 ملیں مالیت کے چیک کا اجراء کیا، ملزم محمد بوٹا کی جانب سے غیر قانونی طور پر5 چیکس کا اجراء کیا گیا جنکی مالیت 60ملین،50 ملین،25 ملین اور 20 ملین مالیت کے 2 چیک شامل ہیں ۔ نیب حکام نے ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کرکے ریمانڈ حاصل کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :