لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست مسترد کر دی

بدھ 24 جنوری 2018 15:06

لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی نااہلی کیلئے دائر درخواست نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ۔عدالت عالیہ نے منگل کے روز درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شیف ماس ٹرانزت اتھارٹی کے چیئرپرسن ہیں ،قانون اور آئین کے تحت وہ بیک وقت دو عہدے اپنے پاس نہیں رکھ سکتے ۔اس کے باوجود انہوں نے دو عہدے اپنے پاس رکھے جس کے باعث وہ آئین کے آرٹیکل 63 کے تحت اہل نہیں رہے ۔لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شہباز شریف کو وزارت اعلیٰ کیلئے نااہل قرار دیا جائے ۔