بلوچستان کے معدنیات والے علاقوں میں صحت ،سکول اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سفارشات مرتب کررہے ہیں،صوبائی وزیرکانکنی ومعدنی وسائل

بدھ 24 جنوری 2018 14:59

بلوچستان کے معدنیات والے علاقوں میں صحت ،سکول اور دیگر سہولیات کی فراہمی ..
کوئٹہ ۔24 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) صوبائی وزیرکانکنی ومعدنی وسائل میر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ محکمہ کانکنی کے ریونیو میں اضافے کے لیے اصلاحات لاکر سزا وجزا کانظام نافذ کیا جائے گا،ملازمین کی وقت پر دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بہت جلد محکمہ کانکنی ومعدنی وسائل کے تمام اضلاع کے دفاتر کے دوروں کا آغاز کروںگا،یہ بات انہو ں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہی،میر آکبر آسکانی نے کہا کہ ماضی میں جانے کی بجائے مستقبل کیلئے اچھی حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے ،وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں محکمہ میں میرٹ کو فروغ دینے ،ریونیو میں اضافے اور کانکنوں کی ہلاکت کے متعلق سفارشات مرتب کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے جس علاقے میں معدنیات نکلیں وہاں کی مقامی آبادی کے لیے صحت ،سکول اور دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے سیکرٹری کانکنی کو سفارشات مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں فیصلے کئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :