زینب قتل کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانا چاہئے‘

پولیس وقت پر کام کرتی تو شاید باقی واقعات نہ ہوتے‘پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں لیڈر آف اپوزیشن پیپلز پارٹی کے ہیں ‘پیپلز پارٹی کے اندر یہ اہلیت ہے کہ وہ اپنا قائد ایوان بھی بنائے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 14:59

زینب قتل کیس کو انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جانا چاہئے‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر سحر کامران نے کہا ہے کہ زینب قتل کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جانا چاہئے اگر پولیس وقت پر اپنا کام کرتی تو شاید باقی واقعات نہ ہوتے۔ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں لیڈر آف اپوزیشن پیپلز پارٹی کے ہیں پیپلز پارٹی کے اندر یہ اہلیت ہے کہ وہ اپنا قائد ایوان بھی بنائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سحر کامران نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کی اہلیت ہے دونوں ایوانوں میں لیڈر آف اپوزیشن پیپلز پارٹی کے ہیں پیپلز پارٹی کے اندر یہ اہلیت ہے کہ وہ اپنا قائد ایوان بھی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن پر قانون بہت سخت ہے اگر پولیس وقت پر اپنا کام کرتی تو شاید باقی واقعات نہ ہوتے۔ زینب قتل کیس کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جانا چاہئے۔