شہباز شریف پریس کانفرنس میں تالیاں بجانے پر قوم سے معذرت کریں‘

ایسے موقعوں پر غم کا اظہار ہوتا ہے ‘میں نے قانون میں ترمیم پیش کی ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے ‘اس ترمیم کو ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس ہونا چاہئے‘ یہ عوام کی ڈیمانڈ ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 جنوری 2018 14:59

شہباز شریف پریس کانفرنس میں تالیاں بجانے پر قوم سے معذرت کریں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ شہباز شریف پریس کانفرنس میں تالیاں بجانے پر قوم سے معذرت کریں‘ ایسے موقعوں پر غم کا اظہار ہوتا ہے میں نے قانون میں ترمیم پیش کی ہے کہ بچوں سے جنسی زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے اس ترمیم کو ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس ہونا چاہئے‘ یہ عوام کی ڈیمانڈ ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ہماری روایت یہ ہے کہ جب کوئی موت ہوجاتی ہے تو نہ تالی بجاتے ہیں نہ نعرے لگاتے ہیں۔ ایسے مواقع پر غم کا اظہار ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس میں اگر تالیاں نہ لگتیں تو بہتر تھا۔ شہباز شریف قوم سے معذرت کریں انہوں نے کہا کہ میں نے قانون میں ترمیم پیش کی ہے کہ بچوں سے زیادتی کے مجرم کو سرعام پھانسی دی جائے۔ اس ترمیم کو ہر صورت پارلیمنٹ سے پاس ہونا چاہئے یہ عوام کی ڈیمانڈ ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ن لیگ اور تبدیلی سے مایوس ہوگئے ہیں جمہوریت کا تسلسل جاری رہنا چاہئے۔