ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ہوگئی ،ْ قرعہ اندازی پرسوں ہوگی

بدھ 24 جنوری 2018 14:50

ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تاریخ بدھ کو ختم ہوگئی ۔رواں برس حج درخواستیں 13 بینکوں کی مختلف برانچز میں جمع کروائی گئیں جس کی آخری تاریخ 24 جنوری تھی جبکہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔حج درخواستیں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی گئیں ۔

(جاری ہے)

رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔حج 2018ء میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ مارچ 2019 تک کارآمد قومی شناختی کارڈ اور ریڈ ایبل پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے

متعلقہ عنوان :