شیخ آفتاب کی سانحہ قصور کے ملزم کو گرفتار کرنے پر پنجاب حکومت اور ایجنسیوں کے اہلکاروں کی کاوشوں کی تعریف

واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا ،ْوفاقی وزیر پارلیمانی امور کا انٹرویو

بدھ 24 جنوری 2018 14:50

شیخ آفتاب کی سانحہ قصور کے ملزم کو گرفتار کرنے پر پنجاب حکومت اور ایجنسیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے سخت محنت کے بعد سانحہ قصور کے ملزم کو گرفتار کرنے پر پنجاب حکومت اور جے آئی ٹی میں شامل دیگر ایجنسیوں کے اہلکاروں کی کاوشوں کو سراہا ہے۔ بدھ کو ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معصوم بچی کا وحشیانہ قتل ناقابل معافی جرم ہے۔

(جاری ہے)

قصور سے قومی اسمبلی کے رکن ملک رشید احمد نے اس حوالے سے کہا کہ سفاک ملزم کا اقدام قابل مذمت ہے۔ انہوں کہا کہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور تجویز پیش کی کہ اس طرح کے جرائم کے خاتمہ کیلئے مخلصانہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزم کی گرفتاری سکیورٹی فورسز کی کاوشوں سے ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں قصور جیسے واقعات سے بچنے کیلئے پولیس کے محکمہ میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ والدین، معاشرے، میڈیا سمیت حکومت کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ بچوں کے تحفظ کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :