مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے ، روسی وزیر کی تنبیہ

مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے،روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف

بدھ 24 جنوری 2018 14:23

مائیکروسافٹ کو اربوں ڈالر کے نقصان کا خطرہ ہے ، روسی وزیر کی تنبیہ
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2018ء) روسی وزیر مواصلات نکولائی نیکوفوروف نے امریکی کمپنی مائیکروسافٹ کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے واشنگٹن کی عائد کردہ پابندیوں کی وجہ سے اپنے گاہک روسی اداروں کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی کوشش کی، تو اسے اربوں ڈالر کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی وزیر نے ملکی خبر رساں اداروں کو بتایا کہ مائیکروسافٹ کو ایسی کوششوں سے احتراز کرنا چاہیے۔

روس میں مائیکروسافٹ کے ڈسٹربیوٹر دو مقامی اداروں نے کہا تھا کہ اس امریکی کمپنی نے دو سو سے زائد روسی اداروں کو اپنے سافٹ ویئر فروخت کرنے کی ممانعت کر دی ہے۔ اس اقدام کی وجہ وہ نئی امریکی پابندیاں بنیں، جو گزشتہ برس اٹھائیس نومبر سے نافذ ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :