افغانستان کے صوبے ننگرہار میں این جی او کے دفتر پرحملہ‘11افراد زخمی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 13:36

افغانستان کے صوبے ننگرہار میں این جی او کے دفتر پرحملہ‘11افراد زخمی
ننگرہار(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے بچوں سے متعلق ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر حملہ کیا ہے۔گورنر ننگرہار کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ حملہ جلال آباد میں’ ’سیو دی چلڈرن“ کے صوبائی دفتر پر کیا گیا۔مقامی ہسپتال کے ترجمان کے مطابق اب تک 11 زخمیوں کو ہسپتال لایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق حملے کا آغاز ایک خودکش دھماکے سے ہوا جس کے بعد وہاں فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔اس حملے کی فوری طور پر تو کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن ننگرہار میں طالبان اور ”داعش“ دونوں متحرک ہیں۔گزشتہ اختتام ِہفتہ ہی کابل کے ایک حساس علاقے میں واقع پرتعیش’ ’انٹرکانٹیننل ہوٹل“ پر ایک بڑا حملہ کیا گیا تھا جس میں ہلاک ہونے والے 22 افراد میں امریکی شہری بھی شامل تھے۔کابل میں ہوٹل پر حملے کی ذمہ داری افغان طالبان نے قبول کی تھی۔

متعلقہ عنوان :