فلم ’’پدماوت ‘‘کی ریلیز کو روکنے کے لئے مظاہرین کی احمدآباد کے مالز میں توڑ پھوڑ، گاڑیوں کو نذرآتش کردیا

بدھ 24 جنوری 2018 14:13

فلم ’’پدماوت ‘‘کی ریلیز کو روکنے کے لئے مظاہرین کی احمدآباد کے مالز ..
احمد آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) بالی وڈ کی متنازعہ فلم ’’پدماوت ‘‘کی 25 جنوری کو ریلیز کو روکنے کے لئے بھارت کے شہر احمدآباد میں ہزاروں مظاہرین نے مالز میں توڑ پھوڑ کی اور گاڑیوں کو نذرآتش کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہندو رانی ’’پدماوتی ‘‘ سے متعلق ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’پدماوت‘‘ کے خلاف احتجاج منگل کی رات ریاست گجرات کے مرکزی شہر میں شروع ہوا جس میں ہزاروں افراد نے شاپنگ مالز میں دکانوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ 50 موٹرسائیکلوں اور 150سے زائد گاڑیوں کو نذرآتش کردیا جبکہ فسادات کے لئے گجرات بھر میں 500 سے زائد مشتبہ افراد کے نام بھی درج کیے گئے۔

اس سلسلے میں گجرات کے وزیر داخلہ پرادیپسنھ جدیجا نے کہا ہے کہ فلم کی وجہ سے 48 گھنٹے میں مجموعی طور پر 60 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیااور امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے غیر سماجی عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ فلم "پدماوت" کے خلاف ہندو انتہا پسند گروپوں کی دھمکیوں کے باعث ملک بھر میں25 جنوری کو فلم کی ریلیز پر سنیمائوں کے باہرسیکیورٹی فورسز تعینات کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :