ملک میں قرآن وسنت کے مطابق سزا دی جائے تو جرم کا ارتکاب ختم ہو جائے گا، شہریار آفریدی

بدھ 24 جنوری 2018 14:13

ملک میں قرآن وسنت کے مطابق سزا دی جائے تو جرم کا ارتکاب ختم ہو جائے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رکن قو می اسمبلی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے چند دن قبل پارٹی کے چیئرمین کو تحریری طور پر پیش کردیئے ہیں، 14 دن بعد زینب کے قاتل کو جدید ٹیکنالوجی کی مد سے گرفتار کیا گیا ملک میں قرآن وسنت کے مطابق سزا دی جائے تو جرم کا ارتکاب ختم ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہماری جماعت اتفاق رائے سے فیصلے کرتی ہے ، پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی و صوبائی اسمبلی نے اپنے استعفے چند دن قبل پارٹی چیئرمین کے حوالے کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ظلم دن بدن بڑھتا جارہا ہے جس کی وجہ ہمارے ملک میں انگریز کا دیا ہوا قانون ہے اگر قرآن وسنت کے قوانین پر عمل ہوتا تو ہمارے ملک میں جرم آگے نہ بڑھتا بلکہ ختم ہو جاتا ۔ انہوں نے کہاکہ زینب کے قاتل کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے چودہ دنوں بعد گرفتار کیا گیا ہے اسے سر عام سزائے موت دی جائے تا کہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔