زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر محمد علی سیف

بدھ 24 جنوری 2018 14:13

زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا مثبت پیش رفت ہے، سینیٹر محمد ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ قانون میں ترمیم کرکے زینب کے قاتل کو سرعام پھانسی دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ زینب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنا ایک مثبت پیش رفت ہے اس ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی میچ کرگیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عدالت ملزم کو سخت سزا دے ۔ قانون میں سرعام پھانسی کی گنجائش نہیں لیکن حکومت اور عوام کی طرف سے سرعام پھانسی کے مطالبے پر ترمیم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :