وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی، پولیس کی دن رات محنت سے زینب کا قاتل پکڑا گیا، رانا محمد حیات

بدھ 24 جنوری 2018 14:13

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی، پولیس کی دن رات محنت سے زینب کا قاتل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما رکن قومی اسمبلی رانا محمد حیات خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ذاتی دلچسپی اور پولیس کی دن رات کی محنت سے زینب کے قاتل کو پکڑا گیا ہے، اس مقدمہ کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرکے اسے سزا دی جائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قصور واقعہ پنجاب پولیس کے لئے بڑا امتحان تھااس واقعہ کی وزیر اعلیٰ پنجاب کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جارہی تھی جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات اور ذاتی دلچسپی کی وجہ سے پنجاب پولیس نے مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا ۔

انہوں نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پنجاب پولیس مبارکباد کی مستحق ہے ۔ مجرم کو جلد کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔