جنگل اورجنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘عمران وکیل

بدھ 24 جنوری 2018 14:07

جنگل اورجنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں‘عمران ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء)صوبائی وزیرجنگلات عمران وکیل نے کہا ہے کہ جنگل اورجنگلی حیات کے تحفظ کے لئے اہم اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،جنگلات کی کٹائی میںکوئی بھی ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہو گی اور جنگلی حیات کے حوالے سے بھی کوئی شکایت ملی تو اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

(جاری ہے)

جنگلات کے تحفظ کے لئے فورس کی سفارشات مکمل ہوچکی ہیں اورعنقریب فورس بناکر جدید ٹریننگ دی جائے گی اور گلگت بلتستان کوگرین پاکستان پراجیکٹ کے تحت سرسبزوشاداب بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کے مستقلی کے حوالے سے سمری جاچکی ہے اورجلد ہی محکمہ جنگلات کے عارضی ملازمین کو خوش خبری ملے گی۔انہوں نے کہا کہ پہلے کی نسبت جنگلات کی کٹائی میںکافی حدتک کمی آئی ہے اور کمیونٹی سطح پر جنگلات کی کٹائی کی روک تھام کے لئے کام کیاجارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کے ویژن کے تحت گلگت بلتستان ترقی کی راہ پرگامزن ہے ،ان دوسالوں میں جو کام ہوا ہے اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے اور مزید اصلاحات کے لئے بھی حکومت کوشاں ہے۔