جتنی ترقی مسلم لیگ ( ن) حکومت میں ہوئی ہے تا ریخ میں اس کی مشال نہیں ملتی‘رانافرمان علی

بدھ 24 جنوری 2018 14:07

جتنی ترقی مسلم لیگ ( ن) حکومت میں ہوئی ہے تا ریخ میں اس کی مشال نہیں ملتی‘رانافرمان ..
استور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء)گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر بلدیات رانا فرمان علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت علاقے کی ترقی کے لئے دن رات ایک کرکے کام کررہی ہے ہم نے الیکشن کے دوران عوام سے جو وعدے کیے تھے وہ وعدے ایک ایک کر کے پورے کررہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے وزراء اپنے اپنے اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بھچا دیا ہے انہوں نے کہا کہ جتنی ترقی مسلم لیگ( ن) حکومت میں ہوئی ہے تا ریخ میں اس کی مشال نہیں ملتی، ہم نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بجلی کے نئے منصوبے شروع کروائے ہیں اور ساتھ ساتھ بجلی کی لوڈشیڈنگ میں 80 فیصد تک کمی لائی گی ہے رانا فرمان علی کا کہنا تھا کہ پا کستان مسلم لیگ (ن )کا صدر اور سا بق وزیر اعظم میاں محمد نوشریف گلگت بلتستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان کی دلی ہمدردی کی وجہ آج گلگت بلتستان ترقی کی راہ پر گا مزن ہے گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں بڑے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کا م جاری ہے یہ تمام منصوبے مکمل ہو نے کے بعد گلگت بلتستان ایک ترقیاقی خطہ بن جائے گا انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پا لیسیوں کی وجہ سے ملک دن بدن تر قی کی طرف گامزن ہے۔