سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت کیلئے خطرہ ہے-فیس بک

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 24 جنوری 2018 13:16

سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت کیلئے خطرہ ہے-فیس بک
سان فرانسیسکو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔24 جنوری۔2018ء) فیس بک کے عہدیداران نے تسلیم کیا ہے کہ سوشل میڈیا نیٹ ورک جمہوریت کیلئے خطرہ ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں ہمارا پلیٹ فارم عالمی سیاست پر منفی کی جگہ مثبت اثرات مرتب کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی سوک انگیج منٹ ٹیم کے سربراہ سمت چکرورتی نے تسلیم کیا کہ 2016میں فیس بک میں کام کرنے والوں نے اس بات کو سمجھنے میں بہت تاخیر کردی کہ برے عناصر ہمارے پلیٹ فارم کو کس طرح استعمال کررہے ہیں اب ہم ان خطرات پر قابو پانے کیلئے کام کررہے ہیں۔

دیگر ماہرین بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ فیس بک اس حوالے سے خطرناک سائٹ ثابت ہوسکتی ہے اور امریکی انتخابات ہی اس کو ثابت کرنے کیلئے کافی ہے۔فیس بک میں عالمی سیاست اور حکومتی رسائی کی ڈائریکٹر کیٹی ہربتھ نے بتایا کہ عرب اسپرنگ سے لے کر دنیا بھر میں ہونے والے انتخابات میں سوشل میڈیا بظاہر مثبت نظر آیا مگر گزشتہ امریکی صدارتی انتخابات نے سب کچھ بدل دیا۔ غیر ملکی مداخلت کے باعث جعلی خبروں اور دیگر افواہوں کے پھیلنے پر فیس بک کو فوری شناخت کرنا چاہئے تھا۔

متعلقہ عنوان :