ملک بھر میں 12 سے زائد پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے

پارلیمانی سیکرٹری ریلوے ندیم عباس ربیرہ کا قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

بدھ 24 جنوری 2018 14:00

ملک بھر میں 12 سے زائد پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) پارلیمانی سیکرٹری ریلوے ندیم عباس ربیرہ نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 12 سے زائد پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران شمس النساء کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری ندیم عباس ربیرہ نے بتایا کہ اس وقت مسافر ٹرینوں کا یومیہ اوسط بزنس 63 ملین ہے۔ پاکستان ریلویز کے مالیاتی گوشواروں کے طور پر منافع و نقصان کا یکجا اکائونٹ تیار کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 12 کے قریب پرانے ریلوے سٹیشنوں کی مرمت کی جارہی ہے۔