جنرل ضیاء الحق کی قبر کا فیصل مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ وزیر مملکت برائے کیڈ

بدھ 24 جنوری 2018 14:00

جنرل ضیاء الحق کی قبر کا فیصل مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ وزیر مملکت ..
ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل ضیاء الحق کی قبر کا فیصل مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے‘ فیصل مسجد کی پورے پاکستان میں اپنی اہمیت ہے اس لئے تفریح کے لئے آنے والے لوگ یہاں ضرور دورہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ڈاکٹر فوزیہ حمید کے سوال کے جواب میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ فیصل مسجد کی اپنی اہمیت ہے، پورے پاکستان سے تفریح کے لئے آنے والے یہاں بھی لازمی دورہ کرتے ہیں، اس کے اردگرد پارک کو ہم نے آئوٹ سورس کیا ہوا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر کرتے ہیں۔

انجینئر حامد الحق نے تجویز دی کہ فیصل مسجد کے احاطہ سے ضیاء الحق کی قبر کو منتقل کیا جائے۔ڈاکٹر طارق فضل نے کہا کہ ضیاء الحق کی قبر کا فیصل مسجد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔